اشاعتیں

اکتوبر, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کامونکی(نمائندہ خصوصی )جشن میلاد ساقی کوثر کانفرنس آج منعقد ہوگی،جبکہ محفل میلاد مصطفی پرسوں 26اکتوبر کو جامع مسجد گلزار مدینہ واہنڈو منعقد ہوگی ،تفصیل کے مطابق جامع مسجد ساقی کوثر ہرڑروڈ کامونکی میں سالانہ جشن میلاد ساقی کوثر کانفرنس آج مورخہ 25 اکتوبر بروز منگل بعد از نماز عشاء زیرصدارت پیر محمد احسن شرافت شاہ،زیرسیادت صاحبزادہ پیر غلام دستگیر گیلانی،زیرامارت مولانا محمد حنیف ساقی منعقد ہوگی،کانفرنس سے مولانا قاری عبدالغفار سیالوی،قاری گلزار حسین چشتی،مولانا محمد متاع الصدیقی،علامہ امجد علی ثانی،مولانا محمد نعیم عرفانی،علامہ زاہد حسین شمسی،صغیر احمد نقشبندی،احمد رضا جماعتی،علامہ قاری توقیر احمد نعیمی،مولانا وقاص احمد ودیگر علماء کرام خطاب کرینگے،ممبر سرکل امن کمیٹی صاحبزادہ محمد عثمان علی جلالی،رانا غلام مصطفی،سیٹھ محمد اکرم مہمان خصوصی ہونگے،جبکہ مسجد گلزار مدینہ واہنڈو میں 26اکتوبر بروز بدھ کو بعد نماز عشاء زیر نگرانی جناب رضوان بشیر بٹ منعقد ہوگی ،محفل میلاد مصطفی میں پیر حضرت مولانا فاروق الحسن قادری آف لاہور خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔۔۔

نوائے وقت 

زمین کے تنازعہ پر خاتون سمیت چار زخمی

 کامونکی(نمائندہ خصوصی )زمین کے تنازعہ پر فائرنگ اور خنجر کے وار سے ساٹھ سالہ خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں  کالی صوبہ میں امجد فاروق بسرا اورعمیرافضال بسرامیں زمین کا تنازعہ چل رہاہے گذشتہ روزامجد فاروق بسرا وغیرہ اور عمیر افضال وغیرہ آتشیں اسلحہ سے ایک دوسرے پر حملہ آورہوئے ،دونوں کی فائرنگ سے راہگیر ساٹھ سالہ مجیداں بی بی ،عمیرافضال اورعلی عمران جبکہ خنجر کے وارلگنے شاہدحفیظ بسرا شدید زخمی ہوگئے چاروں زخمیوں کو تشویش ناک حالت کے پیش نظرڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا ہے۔واہنڈو پولیس مصروفِ تفتیش ہے