اشاعتیں

دسمبر, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خودکشی

کامونکی(نمائندہ خصوصی)والدہ کی سرزنش سے دلبرداشتہ دوشیزہ نےزہریلی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، بتایا گیا ہےکہ نواحی گاؤں چک ہندہ کی چودہ سالہ رخسار بی بی کو گزشتہ روز اسکی والدہ نے کسی امر پر ڈانٹ ڈپٹ کی تو اسی امر سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے زہریلی گولیاں نگل لیں، جسے فوری طبی امداد کےلئےھسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔۔۔

بلدیہ ملازم قتل

 کامونکی (نمائندہ خصوصی )نامعلوم شخص نےگھر میں گھس کر بلدیہ ملازم کو موت کےگھاٹ اتار دیا،بتایا گیا ہےکہ مقامی بلدیہ ملازم 55 سالہ عبدالستار گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ محلہ پرانی آبادی میں موجود تھا کہ نامعلوم شخص نےگھر میں گھس کر چھری سےاسکی گردن پہ وار کیا اوربعد ازاں اسےگولی مارکر فرار ہوگیا،عبد الستار شدید زخموں کی تاب نہ لاتےئوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،مقتول عبدالستار نےتین شادیاں کررکھی تھی،جن میں ایک بیوی وفات پاچکی تھی جبکہ دوسری کو اس نےطلاق دے رکھی تھی،سٹی پولیس ان تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتےہوئےمصروف تفتیش ہے ۔۔۔

کامونکی (نمائندہ خصوصی)دیرینہ رنجش کی بناء پر نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنے مخالف کو شدید زخمی کردیا

 کامونکی (نمائندہ خصوصی)دیرینہ رنجش کی بناء پر نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنے مخالف کو شدید زخمی کردیا، بتایاگیاہے کہ نواحی گاؤں کوٹ بلال میں عقیل وغیرہ کی اپنے ہی گاؤں کےعرفان بشیر گادھی سےعداوت چلی آرہی ہے گزشتہ روز جبکہ 30 سالہ عرفان اپنےگھر کےدروازے پر کھڑا تھا کہ ملزم عقیل نےفائرنگ کرکے اسےشدید زخمی کردیا، جسے بعدازاں ہسپتال منتقل کردیا ہے،تتلے عالی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔۔۔